مسند احمد 1698

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
1698
قرطبہ نمبر
1698
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 1، صفحہ 196

مسند (صحابی کا باب): حديث أبي عبيدة بن الجراح(مسند العشرة المبشرين بالجنة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن أبي عدى عن داود عن عامر قال : بعث رسول الله صلى الله عليه وسلم جيش ذات السلاسل فاستعمل أبا عبيدة على المهاجرين واستعمل عمرو بن العاص على الأعراب فقال لهما تطاوعا قال وكانوا يؤمرون أن يغيروا على بكر فانطلق عمرو فأغار على قضاعة لأن بكرا أخواله فانطلق المغيرة بن شعبة إلى أبي عبيدة فقال إن رسول الله صلى الله عليه وسلم استعملك علينا وإن بن فلان قد ارتبع أمر القوم وليس لك معه أمر فقال أبو عبيدة إن رسول الله صلى الله عليه وسلم أمرنا أن نتطاوع فأنا أطيع رسول الله صلى الله عليه وسلم وإن عصاه عمرو

اردو ترجمہ

حضرت ابوعبیدہ بن الجراح (رض) کی مرویات

امام شعبی (رح) کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب جیش ذات السلاسل کو روانہ فرمایا تو حضرت ابو عبیدہ (رض) کو مہاجرین پر اور حضرت عمرو بن العاص (رض) کو دیہاتیوں پر امیر مقرر فرمایا اور دونوں سے فرمایا کہ ایک دوسرے کی بات ماننا، راوی کہتے ہیں کہ انھیں بنو بکر پر حملہ کرنے حکم دیا گیا تھا لیکن حضرت عمرو (رض) بنو قضاعہ پر حملہ کردیا کیونکہ بنو بکر سے ان کی رشتہ داری بھی تھی، یہ دیکھ کر حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) نے حضرت ابو عبیدہ (رض) کے پاس آکر کہا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ کو ہم پر امیر مقرر کر کے بھیجا ہے جبکہ فلاں کا بیٹا لوگوں کے معاملات پر غالب آگیا ہے اور محسوس ایسا ہوتا ہے کہ آپ کا حکم نہیں چلتا ؟ حضرت ابو عبیدہ (رض) نے فرمایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں ایک دوسرے کی بات ماننے کا حکم دیا تھا، میں تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کی پیروی کرتا رہوں گا، خواہ عمرو نہ کریں۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

رجاله ثقات رجال الصحيح إلا أنه مرسل

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

5 راوی · 0 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. عن
  6. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔