- رسالہ نمبر (معیاری)
- 16817
- قرطبہ نمبر
- 16863
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 4، صفحہ 89
مسند (صحابی کا باب): حديث يزيد عن العوام رضي الله تعالى عنه(مسند الشاميين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يزيد بن عبد ربه ثنا بقية بن الوليد حدثني ثور بن يزيد عن صالح بن يحيى بن المقدام بن معدي كرب عن أبيه عن جده عن خالد بن الوليد قال : نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن أكل لحوم الخيل والبغال والحمير
اردو ترجمہ
حضرت خالد بن ولید (رض) کی حدیثیں
حضرت مقدام بن معدیکرب (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ گرمی کے موسم میں حضرت خالد بن ولید (رض) کے ساتھ کسی غزوے کے لیے روانہ ہوئے، راستے میں ہمارے ساتھیوں کو گوشت کھانے کا تقاضا ہوا تو انھوں نے مجھ سے میری گھوڑی (ذبح کرنے کے لئے) مانگی، میں نے انھیں وہ گھوڑی دے دی، انھوں نے اسے رسیوں سے باندھ دیا، پھر میں نے ان سے کہا کہ ذرا رکو، میں حضرت خالد (رض) سے پوچھ آؤں، چنانچہ میں نے جا کر ان سے یہ مسئلہ پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ ہم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ غزوہ خیبر میں حصہ لیا، لوگ جلدی سے یہودیوں کے ممنوعہ علاقوں میں داخل ہونے لگے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے حکم دیا کہ الصلاۃ جامعہ کی منادی کردوں نیز یہ کہ جنت میں صرف مسلمان آدمی ہی داخل ہوگا، لوگو ! تم بہت جلدی یہودیوں کے ممنوعات میں داخل ہوگئے ہو، یاد رکھو ! ذمیوں کا مال ناحق لینا جائز نہیں ہے اور تم پر پالتو گدھوں، گھوڑوں اور خچروں کا گوشت حرام ہے اسی طرح کچلی سے شکار کرنے والا ہر درندہ اور پنجے سے شکار کرنے والا ہر پرندہ بھی تم پر حرام ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔