- رسالہ نمبر (معیاری)
- 15830
- قرطبہ نمبر
- 15868
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 466
مسند (صحابی کا باب): حديث أبي بردة بن نيار رضي الله عنه(مسند المكيين)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيي بن سعيد عن يحيي بن سعيد عن بشير بن يسار عن أبي بردة بن نيار أنه : ذبح قبل أن يذبح النبي صلى الله عليه وسلم فأمره أن يعيد قال إني لا أجد إلا جذعة فأمره أن يذبح
اردو ترجمہ
حضرت ابوبردہ بن نیار کی حدیثیں۔
حضرت ابوبردہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قربانی کرنے سے پہلے ہی قربانی کرلی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں دوبارہ قربانی کرنے کا حکم دیا تو وہ کہنے لگے کہ اب تو میرے پاس صرف چھ ماہ کا ایک بچہ ہے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں وہی ذبح کرنے کا حکم دے دیا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حديث صحيح وهذا إسناد رجاله ثقات رجال الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔