- رسالہ نمبر (معیاری)
- 13734
- قرطبہ نمبر
- 13760
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 260
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أسود بن عامر ثنا إسرائيل وحجاج قالا ثنا شعبة حدثني عمرو بن عامر الأنصاري قال سمعت أنس بن مالك يقول : إن النبي صلى الله عليه وسلم أتى بقدح من ماء فتوضأ قال عمرو قلت لأنس أكان يتوضأ عند كل صلاة قال نعم قلت فأنتم قال كنا نصلي الصلوات بوضوء واحد ثم سألته بعد فقال ما لم يحدث
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس بن مالک (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس وضو کے لیے برتن لایا گیا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے وضو فرمایا : راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس (رض) سے پوچھا کہ کیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہر نماز کے وقت نیا وضو فرماتے تھے ؟ انھوں نے فرمایا ہاں ! راوی نے حضرت انس (رض) سے پوچھا کہ آپ لوگ کیا کرتے تھے ؟ انھوں نے جواب دیا کہ ہم بےوضو ہونے تک ایک ہی وضو سے کئی کئی نمازیں بھی پڑھ لیا کرتے تھے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔