- رسالہ نمبر (معیاری)
- 13017
- قرطبہ نمبر
- 13040
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 194
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا حجاج ثنا شعبة عن عمرو بن عامر الأنصاري قال سمعت أنس بن مالك يقول : أتى النبي صلى الله عليه وسلم بقدح من ماء فتوضأ قال فقلت لأنس أكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يتوضأ عند كل صلاة قال نعم قال قلت فأنتم قال كنا نصلى الصلوات بوضوء واحد قال ثم سألته بعد ذلك فقال ما لم نحدث
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس وضو کے لیے پانی کا برتن لایا گیا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے وضو فرمایا : راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس (رض) سے پوچھا کہ کیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہر نماز کے وقت نیا وضو فرماتے تھے ؟ انھوں نے فرمایا ہاں ! راوی نے حضرت انس (رض) سے پوچھا کہ آپ لوگ کیا کرتے تھے ؟ انھوں نے جواب دیا کہ ہم بےوضو ہونے تک ایک ہی وضو سے کئی کئی نمازیں بھی پڑھ لیا کرتے تھے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔