- رسالہ نمبر (معیاری)
- 13284
- قرطبہ نمبر
- 13308
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 218
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا روح قال ثنا شعبة قال ثنا هشام بن زيد بن أنس بن مالك قال سمعت أنس بن مالك يحدث : أن يهوديا مر على رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال السام عليك فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم وعليك أتدرون ما قال قال السام عليكم فقالوا ألا نقتله فقال لا ولكن إذا سلم عليكم أهل الكتاب فقولوا وعليكم
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ایک کتابی آدمی بارگاہ نبوت میں حاضر ہوا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سلام کرتے ہوئے اس نے " السام علیک " کہا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا " وعلیک " پھر صحابہ (رض) سے فرمایا تم جانتے ہو کہ اس نے کیا کہا ہے ؟ یہ کہہ رہا ہے " السام علیک " یہ سن کر صحابہ (رض) کہنے لگے یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا ہم اس کی گردن نہ اڑا دیں ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نہیں، البتہ جب اہل کتاب تمہیں سلام کیا کریں تو تم صرف " وعلیکم " کہا کرو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔