- رسالہ نمبر (معیاری)
- 12831
- قرطبہ نمبر
- 12854
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 178
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا سهل عن حميد عن أنس : ان النبي صلى الله عليه وسلم شج يوم أحد وكسروا رباعيته فجعل يمسح الدم عن وجهه وهو يقول كيف يفلح قوم خضبوا وجه نبيهم بالدم وهو يدعوهم إلى ربهم عز وجل فأنزلت { ليس لك من الأمر شيء أو يتوب عليهم أو يعذبهم فإنهم ظالمون
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ غزوہ احد کے دن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اگلے چار دانت ٹوٹ گئے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پیشانی پر بھی زخم آیا تھا، حتیٰ کہ اس کا خون آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرہ مبارک پر بہنے لگا، اس پر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وہ قوم کیسے فلاح پائے گی جو اپنے نبی کے ساتھ یہ سلوک کرے جب کہ وہ انھیں ان کے رب کی طرف بلا رہا ہو ؟ اس پر یہ آیت نازل ہوئی کہ " آپ کو کسی قسم کا کوئی اختیار نہیں ہے کہ اللہ ان پر متوجہ ہوجائے یا انھیں سزا دے کہ وہ ظالم ہیں۔ "
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط البخاري
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔