- رسالہ نمبر (معیاری)
- 12823
- قرطبہ نمبر
- 12846
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 178
مسند (صحابی کا باب): مسند أنس بن مالك رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا هشام ثنا عبد الملك ثنا هشام عن قتادة عن أنس قال جاء رجل أو أعرابي إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال : يا رسول الله متى الساعة قال وما أعددت لها قال ما أعددت لها الا اني أحب الله ورسوله فقال أنت مع من أحببت قال أنس فما رأيت المسلمين فرحوا بشيء بعد الإسلام أشد ما فرحوا يومئذ
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک (رض) کی مرویات
حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ایک دیہاتی آیا اور کہنے لگایا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! قیامت کب قائم ہوگی ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم نے قیامت کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے ؟ اس نے کہا اللہ اور اس کے رسول سے محبت، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اسی کے ساتھ ہوگے جس سے تم محبت کرتے ہو، حضرت انس (رض) کہتے ہیں کہ مسلمان ہونے کے بعد میں نے لوگوں کا اتنا خوش کبھی نہیں دیکھا تھا جتنا اس دن دیکھا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔