- رسالہ نمبر (معیاری)
- 11457
- قرطبہ نمبر
- 11475
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 48
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي سعيد الخدري رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الملك بن عمرو ثنا هشام ويزيد انا هشام عن يحيى بن أبي كثير عن أبي سلمة عن أبي سعيد قال كنا نرزق تمر الجمع قال يزيد : تمرا من تمر الجمع على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم فنبيع الصاعين بالصاع فبلغ ذلك النبي صلى الله عليه وسلم فقال لا صاعي تمر بصاع ولا صاعي حنطة بصاع ولا درهمين بدرهم قال يزيد لا صاعا تمر بصاع ولا صاعا حنطة بصاع
اردو ترجمہ
حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات
حضرت ابوسعید (رض) سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور باسعادت میں ہمیں ملی جلی کھجوریں کھانے کے لیے ملتی تھیں، ہم اس میں سے دو صاع کھجوریں مثلاً ایک صاع کے بدلے میں دے دیتے تھے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بات معلوم ہوئی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا دو صاع ایک صاع کے بدلے دینا صحیح نہیں، اسی طرح دو صاع گندم ایک صاع کے بدلے میں اور دو درہم ایک درہم کے بدلے میں دینا بھی صحیح نہیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔