- رسالہ نمبر (معیاری)
- 11187
- قرطبہ نمبر
- 11203
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 24
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي سعيد الخدري رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى عن حميد الخراط قال سمعت أبا سلمة بن عبد الرحمن قال مر بي عبد الرحمن بن أبي سعيد الخدري فقلت له كيف سمعت أباك يقول في المسجد الذي أسس على التقوى قال قال أبي : دخلت على رسول الله صلى الله عليه وسلم في بيت بعض نسائه فقلت يا رسول الله أي المسجدين الذي أسس على التقوى فأخذ كفا من حصى فضرب به الأرض قال هو هذا مسجد المدينة قال فقلت له أتشهد لسمعت أباك هكذا يذكره
اردو ترجمہ
حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات
ابوسلمہ بن عبدالرحمن (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ عبدالرحمن بن ابی سعد (رض) کا میرے پاس سے گذر ہوا، میں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے اپنے والد صاحب سے اس مسجد کے متعلق کیا سنا ہے ؟ جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی تھی ؟ انھوں نے کہا کہ میرے والد صاحب نے فرمایا تھا کہ ایک مرتبہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کسی گھر میں گیا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہ کون سی مسجد ہے جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے ؟ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کنکریوں سے مٹھی بھری اور انھیں زمین پر مار کر فرمایا وہ مدینہ منورہ کی یہ مسجد نبوی ہے، میں نے یہ حدیث سن کر عبدالرحمن (رض) کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے بھی آپ کے والد صاحب کو اسی طرح ذکر کرتے ہوئے سنا ہے
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط مسلم
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔