- رسالہ نمبر (معیاری)
- 11186
- قرطبہ نمبر
- 11202
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 3، صفحہ 24
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي سعيد الخدري رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى ثنا محمد بن عمرو قال حدثني أبو سلمة بن عبد الرحمن قال : تذاكرنا ليلة القدر فقال بعض القوم انها تدور من السنة فمشينا إلى أبي سعيد الخدري قلت يا أبا سعيد سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يذكر ليلة القدر قال نعم اعتكف رسول الله صلى الله عليه وسلم العشر الوسط من رمضان واعتكفنا معه فلما أصبحنا صبيحة عشرين رجع ورجعنا معه وأرى ليلة القدر ثم أنسيها فقال اني رأيت ليلة القدر ثم أنسيتها فأراني أسجد في ماء وطين فمن اعتكف معي فليرجع إلى معتكفه ابتغوها في العشر الأواخر في الوتر منها وهاجت علينا السماء آخر تلك العشية وكان نصف المسجد عريشا من جريد فوكف فوالذي هو أكرمه وأنزل عليه الكتاب لرأيته صلى بنا صلاة المغرب ليلة إحدى وعشرين وان جبهته وأرنبة أنفه لفي الماء والطين
اردو ترجمہ
حضرت ابوسعید خدری (رض) کی مرویات
حضرت ابوسعید خدری (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رمضان کے درمیانی عشرے کا اعتکاف فرمایا : ہم نے بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ اعتکاف کیا، جب بیسویں تاریخ کی صبح ہوئی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس سے گذرے، ہم اس وقت اپنا سامان منتقل کر رہے تھے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو شخص معتکف تھا وہ اب بھی اپنے اعتکاف میں رہے، میں نے شب قدر کو دیکھ لیا تھا لیکن پھر مجھے اس کی تعیین بھلا دی گئی، البتہ اس رات میں نے اپنے آپ کو کیچڑ میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا تھا، اسے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو، اس زمانے میں مسجد نبوی کی چھت لکڑی کی تھی، اسی رات بارش ہوئی اور اس ذات کی قسم جس نے انھیں عزت بخشی اور ان پر اپنی کتاب نازل فرمائی، میں نے دیکھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں اکیسویں شب کو نماز مغرب پڑھائی تو ان کی ناک اور پیشانی پر کیچڑ کے نشان پڑگئے ہیں
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح وهذا إسناد حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔