- کتاب
- شمائل ترمذی (الشمائل المحمدية)
- حدیث نمبر
- 42
مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔
باب: Appearing Of The White Hair Of Rasoolullah
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ صَفْوَانَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنِ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ الْعِجْلِيِّ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ التَّيْمِيِّ، تَيْمِ الرَّبَابِ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم، وَمَعِي ابْنٌ لِي، قَالَ: فَأَرَيْتُهُ، فَقُلْتُ لَمَّا رَأَيْتُهُ: هَذَا نَبِيُّ اللهِ صلى الله عليه وسلم وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَخْضَرَانِ، وَلَهُ شَعَرٌ قَدْ عَلاهُ الشَّيْبُ، وَشَيْبُهُ أَحْمَرُ.
اردو اور انگریزی ترجمہ
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سفید بال جانے کا ذکر
ابو رمثہ تیمی (رض) فرماتے ہیں، کہ اپنے بیٹے کو ساتھ لیے ہوئے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا۔ لوگوں نے مجھے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں بتلایا (کہ یہ تشریف فرما ہیں غالباً یہ پہلے سے پہچانتے نہ ہوں گے) ۔ میں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا تو مجھے یہ کہنا پڑا کہ واقعی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے سچے نبی ہیں۔ اس وقت حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو سبز کپڑے پہنے ہوئے تھے (یعنی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی لنگی بھی سبز تھی اور چادر بھی سبز تھی) اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چند بالوں پر بڑھاپے کے آثار غالب ہوگئے تھے لیکن وہ بال سرخ تھے
Abu Rimtha Taymi R.A. says: "I went with my son to Rasulullah (Sallallahu alaihe wasallam). (Probably he had not see Rasulullah (Sallallahu alaihe wasallam) before). When I saw him I said to myself immediately, 'This is the true Messenger of Allah'. At that time Rasulullah (Sallallahu alaihe wasallam) was wearing two pieces of green clothing. (His lungi -sarong,waist-wrap- and shawl were both green). On a few hairs there were signs of old age, but those hair were red".
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔