- کتاب
- شمائل ترمذی (الشمائل المحمدية)
- حدیث نمبر
- 335
مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔
باب: Noble Character And Habits Of Sayyidina Rasoolullah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللهِ الْجَدَلِيِّ وَاسْمُهُ عَبْدُ بْنُ عَبْدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم، فَاحِشًا، وَلا مُتَفَحِّشًا وَلا صَخَّابًا فِي الأَسْوَاقِ، وَلا يَجْزِئُ بِالسَّيِّئَةِ السَّيِّئَةَ، وَلَكِنْ يَعْفُو وَيَصْفَحُ.
اردو اور انگریزی ترجمہ
حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اخلاق وعادات میں
حضرت عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہ تو طبعا فحش گو تھے نہ بتکلف فحش بات فرماتے تھے، نہ بازاروں میں چلا کر (خلاف وقار) باتیں کرتے تھے۔ برائی کا بدلہ برائی سے نہیں دیتے تھے، بلکہ معاف فرما دیتے تھے اور اس کا تذکرہ بھی نہ فرماتے تھے۔
'Aayeshah Radiyallahu 'Anha reports, that: "It was not the nature of Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam to talk indecently, nor did he engage himself in the use of obscene language. Nor did he shout and talk in the bazaars (which is against dignity). He did not avenge a bad deed with a bad one, but forgave it, and thereafter did not even mention it".
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔