شمائل ترمذی 334

شمائل ترمذی — مؤلف: امام ترمذی (م ۲۷۹ھ)

کتاب
شمائل ترمذی (الشمائل المحمدية)
حدیث نمبر
334

مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔

باب: Noble Character And Habits Of Sayyidina Rasoolullah

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَأَحَمْدُ بْنُ عَبْدَةَ هُوَ الضَّبِّيُّ، وَالْمَعْنَى وَاحِدٌ، قَالا‏:‏ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ سَلْمٍ الْعَلَوِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم، أَنَّهُ كَانَ عِنْدَهُ رَجُلٌ بِهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ، قَالَ‏:‏ وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم، لا يكَادُ يُواجِهُ أَحَدًا بِشَيْءٍ يَكْرَهُهُ، فَلَمَّا قَامَ، قَالَ لِلْقَوْمِ‏:‏ لَوْ قُلْتُمْ لَهُ يَدَعُ هَذِهِ الصُّفْرَةَ‏.‏

اردو اور انگریزی ترجمہ

حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اخلاق وعادات میں

حضرت انس (رض) کہتے ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک شخص بیٹھا تھا جس پر زرد رنگ کا کپڑا تھا۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادت شریفہ یہ تھی کہ ناگوار بات کو منہ در منہ منع نہ فرماتے تھے اس لیے سکوت فرمایا اور جب وہ شخص چلا گیا تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حاضرین سے ارشاد فرمایا کہ تم لوگ اس کو زرد کپڑے سے منع کردیتے تو اچھا ہوتا۔

Anas Radiyallahu 'Anhu says: "A person who was wearing yellow coloured clothing was sitting by Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam. It was the habit of Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam not to bluntly express things he did not approve of. (Therefore he kept silent). When that person left, Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam said to those present 'It would have been better if you had told him not to wear yellow clothing"'.

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔