شمائل ترمذی 331

شمائل ترمذی — مؤلف: امام ترمذی (م ۲۷۹ھ)

کتاب
شمائل ترمذی (الشمائل المحمدية)
حدیث نمبر
331

مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔

باب: Noble Character And Habits Of Sayyidina Rasoolullah

حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي أَبُو عُثْمَانَ الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي الْوَلِيدِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ خَارِجَةَ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ‏:‏ دَخَلَ نَفَرٌ عَلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، فَقَالُوا لَهُ‏:‏ حَدِّثْنَا أَحَادِيثَ رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم، قَالَ‏:‏ مَاذَا أُحَدِّثُكُمْ‏؟‏ كُنْتُ جَارَهُ فَكَانَ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ بَعَثَ إِلَيَّ فَكَتَبْتُهُ لَهُ، فَكُنَّا إِذَا ذَكَرْنَا الدُّنْيَا ذَكَرَهَا مَعَنَا، وَإِذَا ذَكَرْنَا الآخِرَةَ ذَكَرَهَا مَعَنَا، وَإِذَا ذَكَرْنَا الطَّعَامَ ذَكَرَهُ مَعَنَا، فَكُلُّ هَذَا أُحَدِّثُكُمْ عَنِ رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم‏.‏

اردو اور انگریزی ترجمہ

حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اخلاق وعادات میں

خارجہ کہتے ہیں کہ ایک جماعت زید بن ثابت کے پاس حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کچھ حالات سنائیں انھوں نے فرمایا کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کیا حالات سناؤں ( وہ احاطہ بیان سے باہر ہیں) میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ہمسایہ تھا (اس لیے تو یا ہر وقت حاضر باش تھا اور اکثر حالات سے واقف اس کے ساتھ ہی کاتب وحی بھی تھا) جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر وحی نازل ہوتی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے بلا بھیجتے میں حاضر ہو کر اس کو لکھ لیتا تھا (حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم لوگوں کے ساتھ غایت درجہ دلداری اور بےتکلفی فرماتے تھے جس قسم کا تذکرہ ہم کرتے تھے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی ہمارے ساتھ ویسا ہی تذکرہ فرماتے تھے۔ جب ہم لوگ کچھ دنیاوی ذکر کرتے تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی اس قسم کا تذکرہ فرماتے (یہ نہیں کہ بس آخرت ہی کا ذکر ہمارے ساتھ کرتے ہوں اور دنیا کی بات سننا بھی گوارا نہ کریں) اور جس وقت ہم آخرت کی طرف متوجہ ہوتے تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی آخرت کے تذکرے فرماتے، یعنی جب آخرت کا کوئی تذکرہ شروع ہوجاتا تو اسی کے حالات اور تفصیلات حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیان فرماتے اور جب کچھ کھانے پینے کا ذکر ہوتا تو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی ویسا ہی تذکرہ فرماتے۔ (کھانے کے آداب، فوائد، لذیذ کھانوں کا ذکر، مضر کھانوں کا تذکرہ وغیرہ وغیرہ۔ چنانچہ گزشتہ ابواب میں بہت سے ارشادات حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس نوع کے گزر چکے ہیں کہ سرکہ کیا ہی اچھا سالن ہے، زیتون کا تیل استعمال کیا کرو کہ مبارک درخت سے ہے وغیرہ) یہ سب کچھ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی کے حالات کا تذکرہ کررہا ہوں۔

Khaarijah bin Zayd bin Thaabit Radiyallahu 'Anhu says that a group came to Zayd bin Thaabit (his father) and requested him to describe to them some facts about Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam. He replied. "What can I describe to you of Rasulullah Sallallahu 'Alayhi 'Wasallam. (It is beyond my means to describe them). I was the neighbour of Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam. (Therefore he was mostly present and knew many facts. He was also a writer of the wahi-revelation). When wahi was revealed to Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam, he sent for me, I came and wrote it. (Sayyidina Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam always showed kindness, and made us feel at ease). Whatever we discussed, he discussed the same. If we discussed some worldly affairs, he also spoke of it. (It was not that he only spoke about the hereafter to us,'and despised the talking of worldly affairs). When we spoke of the hereafter, he too spoke of the hereafter. When we began speaking of the hereafter, he described its events etc in detail). 'When we spoke of food, Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam also spoke of it. (Its etiquette, benefits, tasty foods, foods that are harmful, etc. In the previous chapters many such commands of Sayyidina Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam are mentioned. i.e. 'What a wonderful curry vinegar is'. 'Use olive oil, it is from a mubaarak tree'. etc.). All this I am saying are facts on Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam"'.

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (99٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔

وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے

حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئِ قَالَ حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو عُثْمَانَ الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي الْوَلِيدِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ خَارِجَةَ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ دَخَلَ نَفَرٌ عَلَی زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَقَالُوا لَهُ حَدِّثْنَا أَحَادِيثَ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم قَالَ مَاذَا أُحَدِّثُکُمْ کُنْتُ جَارَهُ فَکَانَ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ بَعَثَ إِلَيَّ فَکَتَبْتُهُ لَهُ فَکُنَّا إِذَا ذَکَرْنَا الدُّنْيَا ذَکَرَهَا مَعَنَا وَإِذَا ذَکَرْنَا الآخِرَةَ ذَکَرَهَا مَعَنَا وَإِذَا ذَکَرْنَا الطَّعَامَ ذَکَرَهُ مَعَنَا فَکُلُّ هَذَا أُحَدِّثُکُمْ عَنِ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم

اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 3 کی شناخت یقینی
  1. امام ترمذیؒ (م ۲۷۹ھ)(مصنف)
  2. حَدَّثَنَا
  3. حَدَّثَنَا
  4. حَدَّثَنَا
  5. حَدَّثَنِي
  6. عَنْ
  7. عَنْ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔