شمائل ترمذی 276

شمائل ترمذی — مؤلف: امام ترمذی (م ۲۷۹ھ)

کتاب
شمائل ترمذی (الشمائل المحمدية)
حدیث نمبر
276

مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔

باب: Worship And Devotion Of Rasoolullah

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ‏:‏ سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ ضَمْرَةَ، يَقُولُ‏:‏ سَأَلْنَا عَلِيًّا، عَنْ صَلاةِ رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم مِنَ النَّهَارِ، فَقَالَ‏:‏ إِنَّكُمْ لا تُطِيقُونَ ذَلِكَ، قَالَ‏:‏ فَقُلْنَا‏:‏ مِنْ أَطَاقَ ذَلِكَ مِنَّا صَلَّى، فَقَالَ‏:‏ كَانَ إِذَا كَانَتِ الشَّمْسُ مِنْ هَهُنَا كَهَيْئَتِهَا مِنْ هَهُنَا عِنْدَ الْعَصْرِ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، وَإِذَا كَانَتِ الشَّمْسُ مِنْ هَهُنَا، كَهَيْئَتِهَا مِنْ هَهُنَا عِنْدَ الظُّهْرِ صَلَّى أَرْبَعًا، وَيُصَلِّي قَبْلَ الظُّهْرِ أَرْبَعًا، وَبَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ، وَقَبْلَ الْعَصْرِ أَرْبَعًا، يَفْصِلُ بَيْنَ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ بِالتَّسْلِيمِ عَلَى الْمَلائِكَةِ الْمُقَرَّبِينَ وَالنَّبِيِّينَ، وَمَنْ تَبِعَهُمْ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ‏.‏

اردو اور انگریزی ترجمہ

حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عبادت کا ذکر

عاصم بن ضمرہ کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت علی (رض) سے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز (علاوہ فرض) کے متعلق استفسار کیا۔ جن کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دن میں پڑھتے تھے (رات کے نوافل) یعنی تہجد وغیرہ ان کو پہلے سے معلوم ہوں گی۔ تہجد کی روایات بالخصوص کثرت سے منقول اور مشہور ہے) حضرت علی (رض) نے فرمایا کہ تم اس کی طاقت کہاں رکھ سکتے ہو (یعنی جس اہتمام و انتظام اور خشوع و خضوع سے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پڑھتے تھے وہ کہاں ہوسکتا ہے اس سے مقصود تنبیہ تھی کہ محض سوال اور تحقیق سے کیا فائدہ ؟ جب تک عمل کی سعی نہ ہو۔ ہم نے عرض کیا کہ جو طاقت رکھ سکتا ہوگا وہ پڑھے گا۔ اور طاقت نہیں رکھے گا وہ معلوم کرلے گا۔ تاکہ دوسروں کو بتلا سکے اور خود عمل کرنے کی کوشش کرے۔ اس پر حضرت علی (رض) نے فرمایا کہ صبح کے وقت جب آفتاب آسمان پر اتنا اوپر چڑھ جاتا جتنا اوپر عصر کی نماز کے وقت ہوتا ہے اس وقت حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو رکعت (صلوہ الاشراق) پڑھتے تھے اور جب مشرق کی طرف اس قدر اوپر ہوجاتا جس قدر ظہر کی نماز کے وقت مغرب کی طرف ہوتا ہے، تو اس وقت چار رکعت (چاشت کی نماز جس کا مفصل ذکر دوسرے باب میں آرہا ہے) پڑھتے تھے۔ ظہر سے قبل چار رکعت پڑھتے تھے اور ظہر کے بعد دو رکعت (یہ چھ رکعتیں سنت مو کدہ ہیں) اور عصر سے قبل چار رکعت پڑھتے تھے چار رکعت کے درمیان بیٹھ کر ملائکہ مقربین اور انبیاء مومنین پر سلام بھیجتے تھے۔

'Aa-sim bin Damrah Radiyallahu'Anhu says: "We asked'Ali about the nawaafil that Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam performed in the day". (He must have known already about the nawaafil of the night i.e. tahajjud etc. Many well known narrations have been narrated regarding the tahajiud) 'Ali Radiyallahu 'Anhu replied: "You do not have the strength to perform these." (i.e. The importance, punctuality, humility and humbleness Sayyidina Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam attached to performing these prayers, cannot be fulfilled. The reason for saying this was to admonish, as what benefit is there simply by asking and investigating, until an effort is not made to practise these) We replied: "The one amongst us who has the strength, will perform it"., (Those who do not possess the strength, will learn so that others could be guided and an effort will be made to practise). 'Ali Radiyallahu 'Anhu said: "In the morning when the sun rises to the height of that, the same as it is at the time for 'asr. At that time Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam performed two rak'ahs (Salaatul ish-raaq). When the sun rose in the east to the height, where it is in the west at the time of zuhr salaah, he performed four rak'ahs (salaatut duha-chaast-, this will be explained in the ensuing chapter). He performed four rak'ahs before the salaah of zuhr, and two.after (These six rak'ahs are sunnah mu-akkidah). Four rak'ahs were performed before 'asr. In between the four rak'ahs he sat and sent salutations on the malaa-ikah.muqarrabeen, the ammbiyaa and the mu-mineen".

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

5 راوی · 1 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

  1. امام ترمذیؒ (م ۲۷۹ھ)(مصنف)
  2. حَدَّثَنَا
  3. حَدَّثَنَا
  4. حَدَّثَنَا
  5. عَنْ
  6. سَمِعْتُ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

3 ہم الفاظ · 0 جزوی · 4 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)