- کتاب
- شمائل ترمذی (الشمائل المحمدية)
- حدیث نمبر
- 234
مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔
باب: Description Of The Joking Of Rasoolullah
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُبَارِكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: أَتَتْ عَجُوزٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يُدْخِلَنِي الْجَنَّةَ، فَقَالَ: يَا أُمَّ فُلانٍ، إِنَّ الْجَنَّةَ لا تَدْخُلُهَا عَجُوزٌ، قَالَ: فَوَلَّتْ تَبْكِي، فَقَالَ: أَخْبِرُوهَا أَنَّهَا لا تَدْخُلُهَا وَهِيَ عَجُوزٌ إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى، يَقُولُ: إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءً، فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا، عُرُبًا أَتْرَابًا.
اردو اور انگریزی ترجمہ
حضورِ اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مزاح اور دل لگی کے بیان میں
حسن (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ایک بوڑھی عورت حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دعا فرما دیجئے کہ حق تعالیٰ شانہ مجھے جنت میں داخل فرمادے۔ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جنت میں بوڑھی عورت داخل نہیں ہوسکتی وہ عورت رونے لگی حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس سے کہہ دو کہ جنت میں بڑھاپے کی حالت میں داخل نہیں ہوگی بلکہ حق تعالیٰ جل شانہ سب اہل جنت عورتوں کو نوعمر کنواریاں بنادیں گے اور حق تعالیٰ جل شانہ کے اس قول انا انشائناھن انشاء فجعلناھن ابکارا۔ الایہ میں اس کا بیان ہے جس کا ترجمہ اور مطلب یہ ہے کہ ہم نے ان عورتوں کو خاص طور پر بنایا ہے۔ یعنی ہم نے ان کو ایسا بنایا کہ وہ کنواریاں ہیں۔ (بیان القرآن) یعنی ہمیشہ کنواریاں ہی رہتی ہیں صحبت کے بعد پھر کنواریاں بن جاتی ہیں۔
Hasan Basri radiyallahu anhu says that an old woman came to Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam and made a request, “O’ Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) make Dua that Allah grants me entrance into Jannah.” Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam replied, “O’ Mother, an old woman cannot enter Jannah.” That woman started crying and began to leave. Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam said, “Say to the woman that one will not enter in a state of old age, but Allah will make all the women of Jannah young virgins. Allah Ta’aala says, “Lo! We have created them a (new) creation and made them virgins, lovers, equal in age.” (Surah Waaqi’ah, 35-37).
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔