شمائل ترمذی 233

شمائل ترمذی — مؤلف: امام ترمذی (م ۲۷۹ھ)

کتاب
شمائل ترمذی (الشمائل المحمدية)
حدیث نمبر
233

مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔

باب: Description Of The Joking Of Rasoolullah

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَجُلا مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ كَانَ اسْمُهُ زَاهِرًا، وَكَانَ يُهْدِي إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم، هَدِيَّةً مِنَ الْبَادِيَةِ، فَيُجَهِّزُهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم، إِذَا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم‏:‏ إِنَّ زَاهِرًا بَادِيَتُنَا وَنَحْنُ حَاضِرُوهُ وَكَانَ صلى الله عليه وسلم يُحِبُّهُ وَكَانَ رَجُلا دَمِيمًا، فَأَتَاهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم، يَوْمًا وَهُوَ يَبِيعُ مَتَاعَهُ وَاحْتَضَنَهُ مِنْ خَلْفِهِ وَهُوَ لا يُبْصِرُهُ، فَقَالَ‏:‏ مَنْ هَذَا‏؟‏ أَرْسِلْنِي فَالْتَفَتَ فَعَرَفَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَجَعَلَ لا يَأْلُو مَا أَلْصَقَ ظَهْرَهُ بِصَدْرِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم حِينَ عَرَفَهُ، فَجَعَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم، يَقُولُ‏:‏ مَنْ يَشْتَرِي هَذَا الْعَبْدَ، فَقَالَ‏:‏ يَا رَسُولَ اللهِ، إِذًا وَاللَّهِ تَجِدُنِي كَاسِدًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم‏:‏ لَكِنْ عِنْدَ اللهِ لَسْتَ بِكَاسِدٍ أَوْ قَالَ‏:‏ أَنتَ عِنْدَ اللهِ غَالٍ‏.‏‏.‏

اردو اور انگریزی ترجمہ

حضورِ اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مزاح اور دل لگی کے بیان میں

حضرت انس (رض) کہتے ہیں، کہ ایک شخص جنگل کے رہنے والے جن کا نام زاہر بن حرام تھا، وہ جب حاضر خدمت ہوتے جنگل کے ہدایا سبزی ترکاری وغیرہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیش کیا کرتے تھے اور وہ جب مدینہ منورہ سے واپس جانے کا ارادہ کرتے تھے تو حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شہری سامان خوردو نوش کا ان کو عطا فرماتے ایک مرتبہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ زاہر ہمارا جنگل ہے اور ہم اس کے شہر ہیں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان سے خصوصی تعلق تھا زاہر کچھ بد شکل بھی تھے ایک مرتبہ کسی جگہ کھڑے ہوئے وہ اپنا کوئی سامان فروخت کر رہے تھے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور پیچھے سے ان کی کو لی (جپھی) اس طرح بھری کی وہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھ نہ سکے انھوں نے کہا ارے کون ہے مجھے چھوڑ دے لیکن جب کن انکھیوں وغیرہ سے دیکھ کر حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پہچان لیا تو اپنی کمر کو بہت اہتمام سے پیچھے کر کے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سینہ مبارک سے ملنے لگے (کہ جتنی دیر بھی تلبس رہے ہزاروں نعمتوں اور لذتوں سے بڑھ کر ہے) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ کون شخص ہے جو اس غلام کو خریدے ؟ زاہر نے عرض کی کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر آپ مجھے فروخت فرمادیں تو کھوٹا اور قیمت پائیں گے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ نہیں اللہ کے نزدیک تو تم کھوٹے نہیں ہو یا یہ فرمایا کہ بیش قیمت ہو۔

Anas ibn Malik radiyallahu anhu reports, “A resident of the wilderness whose name was Zaahir (ibn Hiraam Al-Ashja’ee), whenever he visited Rasooluallah sallallahu alaihe wasallam he brought with him presents of the wilderness, vegetables etc., and presented it to Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam. When he intended to leave Madinah, Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam used to present him with provisions of the city. Once Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam said, ‘Zaahir is our wilderness, and we are his city.’ Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam was attached to him. Zaahir radiyallahu anhu was not very handsome. Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam once approached him while he was selling his merchandise. Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam caught him in between the arms from the back in such a manner that he (Sayyidina Zaahir radiyallahu anhu) could not see him. Zaahir radiyallahu anhu said, ‘Who is this?, leave me.’ But when he saw with the corner of his eye that it was Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam, he straightened his back and began pressing it to the chest of Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam (For as long as he gained this opportunity it was better than a thousand gifts). Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam then said, ‘Who will purchase this slave?’ Zaahir radiyallahu anhu replied, ‘O’ Rasool of Allah, if you shall sell me, you will be selling a defective thing, and will earn a very little sum.’ Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam said, ‘No, you are not defective in the sight of Allah, but very valuable.”

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

5 راوی · 1 کی شناخت یقینی
  1. امام ترمذیؒ (م ۲۷۹ھ)(مصنف)
  2. حَدَّثَنَا
  3. حَدَّثَنَا
  4. حَدَّثَنَا
  5. عَنْ
  6. عَنْ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

1 ہم الفاظ · 0 جزوی · 2 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)