شمائل ترمذی 175

شمائل ترمذی — مؤلف: امام ترمذی (م ۲۷۹ھ)

کتاب
شمائل ترمذی (الشمائل المحمدية)
حدیث نمبر
175

مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔

باب: What Rasoolullah Would Eat with Bread

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، أَنَّهُ سمعَ جَابِرًا ‏(‏ح‏)‏ قَالَ سُفْيَانُ‏:‏ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ‏:‏ خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم، وَأَنَا مَعَهُ فَدَخَلَ عَلَى امْرَأَةٍ مِنَ الأَنْصَارِ، فذَبَحَتْ لَهُ شَاةً، فَأَكَلَ مِنْهَا، وَأَتَتْهُ بِقِنَاعٍ مِنْ رُطَبٍ، فَأَكَلَ مِنْهُ، ثُمَّ تَوَضَّأَ لِلظُّهْرِ، وَصَلَّى، صلى الله عليه وسلم، ثُمَّ انْصَرَفَ، فَأَتَتْهُ بِعُلالَةٍ مِنْ عُلالَةِ الشَّاةِ، فَأَكَلَ ثُمَّ صَلَّى الْعَصْرَ، وَلَمْ يَتَوَضَّأْ‏.‏

اردو اور انگریزی ترجمہ

حضورِ اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سالن کا ذکر

حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مرتبہ ایک انصار عورت کے مکان پر تشریف لے گئے میں بھی حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ تھا انھوں نے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے بکری ذبح کی حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس میں کچھ تناول فرمایا اس کے بعد کھجور کی چنگیری میں کچھ تازہ کھجوریں لائیں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس میں سے بھی تناول فرمایا پھر ظہر کی نماز کے لیے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کر کے نماز ادا کی، پھر تشریف لانے پر انھوں نے بچا ہوا گوشت سامنے رکھا حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو تناول فرمایا اور عصر کی نماز کے لیے دوبارہ وضو نہیں کیا اس پہلے والے وضو سے نماز ادا فرمائی۔

Hazrat Jabir radiyallahu anhu says, “Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam once went to the house of a woman from among the Ansaar. I also accompanied him. The hostess slaughtered a goat for Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam. He ate some meat from it. She then served a tray of fresh dates. Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam ate some from it aslo. He then performed wudhu for Zuhr and performed the Zuhr salaah. After returning from the salaah she served from the remaining meat. Rasoolullah sallallahu alaihe wasallam ate from it. He did not perform wudhu for the Asr salaah (and performed salaah with the previous wudhu).

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

1 ہم الفاظ · 0 جزوی · 2 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)