- کتاب
- شمائل ترمذی (الشمائل المحمدية)
- حدیث نمبر
- 143
مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔
باب: The Bread Of Rasoolullah
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ الْمُهَلَّبِيُّ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ، فَدَعَتْ لِي بِطَعَامٍ وَقَالَتْ: مَا أَشْبَعُ مِنْ طَعَامٍ فَأَشَاءُ أَنْ أَبْكِيَ إِلا بَكِيتُ قَالَ: قُلْتُ لِمَ؟ قَالَتْ: أَذْكُرُ الْحَالَ الَّتِي فَارَقَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم الدُّنْيَا، وَاللَّهِ مَا شَبِعَ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ مَرَّتَيْنِ فِي يَوْمٍ.
اردو اور انگریزی ترجمہ
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی روٹی کا ذکر
مسروق (رض) کہتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ (رض) کے پاس گیا انھوں نے میرے لیے کھانا منگایا اور یہ فرمانے لگیں کہ میں کبھی پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھاتی مگر میرا رونے کو دل چاہتا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ مجھے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وہ حالت یاد آتی ہے جس پر ہم سے مفارقت فرمائی ہے کہ کبھی ایک دن میں دو مرتبہ گوشت یا روٹی سے پیٹ بھر کر کھانے کی نوبت نہیں آئی
Masruq says. "I went to 'Aayeshah (Radiyallahu 'Anha). She ordered' food for me and began saying 'I never eat a stomachful but feel like crying, then I do cry'. Masruq asked: 'Why do you feel like crying?'. She replied: 'I remember that condition of Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam on which he left us for the next world. I swear by Allah that, he never filled his stomach twice in one day with meat or bread"'.
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔