شمائل ترمذی 141

شمائل ترمذی — مؤلف: امام ترمذی (م ۲۷۹ھ)

کتاب
شمائل ترمذی (الشمائل المحمدية)
حدیث نمبر
141

مطبوعہ نسخوں میں اس کتاب کی نمبر بندی مختلف ہے، اس لیے یہ نمبر آپ کے مطبوعہ نسخے سے مختلف ہو سکتا ہے۔

باب: The Bread Of Rasoolullah

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الْحَنَفِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّهُ قِيلَ لَهُ‏:‏ أَكَلَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم النَّقِيَّ‏؟‏ يَعْنِي الْحُوَّارَى فَقَالَ سَهْلٌ‏:‏ مَا رَأَى رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم النَّقِيَّ حَتَّى لَقِيَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ تَعَالَى، فَقِيلَ لَهُ‏:‏ هَلْ كَانَتْ لَكُمْ مَنَاخِلُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم‏؟‏

اردو اور انگریزی ترجمہ

حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی روٹی کا ذکر

سہل بن سعد (رض) سے کسی نے پوچھا کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کبھی سفید میدہ کی روٹی بھی کھائی ہے ؟ انھوں نے جواب دیا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے اخیر عمر تک کبھی میدہ آیا بھی نہیں ہوگا۔ پھر سائل نے پوچھا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں تم لوگوں کے یہاں چھلنیاں تھیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ نہیں تھیں سائل نے پوچھا کہ پھر جو کی روٹی کیسے پکاتے تھے ؟ (چونکہ اس میں تنکے وغیرہ زیادہ ہوتے ہیں) سہل نے فرمایا کہ اس آٹے میں پھونک مار لیا کرتے جو موٹے موٹے تنکے ہوتے تھے وہ اڑ جاتے تھے۔ باقی گوندھ لیتے تھے

Someone asked Sahl bin Sa'd Radiyallahu 'Anhu "Did Rasulullah Sallailahu 'Alayhi Wasallam ever eat bread made of white (fine) flour?" He replied: White flour may not have come before Rasulullah Sallailahu 'Alayhi Wasallam till his last days". The questioner then asked: "Did you people use sieved flour in the time of Rasulullah Sallailahu 'Alayhi Wasallam?" He replied: "No, it was not". The questioner then asked: "How was bread from barley prepared?" (because it has more particles in it). Sahl Radiyallahu Anhu replied: "We used to blow into the flour and the big particles flew out. The rest was made into dough".

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (86٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔

وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّهُ قِيلَ لَهُ أَکَلَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم النَّقِيَّ يَعْنِي الْحُوَّارَی فَقَالَ سَهْلٌ مَا رَأَی رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم النَّقِيَّ حَتَّی لَقِيَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ تَعَالَی فَقِيلَ لَهُ هَلْ کَانَتْ لَکُمْ مَنَاخِلُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم قَالَ مَا کَانَتْ لَنَا مَنَاخِلُ قِيلَ کَيْفَ کُنْتُمْ تَصْنَعُونَ بِالشَّعِيرِ قَالَ کُنَّا نَنْفُخُهُ فَيَطِيرُ مِنْهُ مَا طَارَ ثُمَّ نَعْجِنُهُ

اس حدیث کا درجہ درج نہیں۔ ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

5 راوی · 0 کی شناخت یقینی
  1. امام ترمذیؒ (م ۲۷۹ھ)(مصنف)
  2. حَدَّثَنَا
  3. حَدَّثَنَا
  4. حَدَّثَنَا
  5. حَدَّثَنَا
  6. عَنْ
  7. نبی کریم ﷺ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

1 ہم الفاظ · 0 جزوی · 3 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)