مسند احمد Q9015

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
متعین نہیں
قرطبہ نمبر
9015
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 2، صفحہ 387

اس حدیث کا رسالہ نمبر متعین نہیں، اس لیے اسے قرطبہ نمبر سے Q9015 لکھا گیا ہے۔ دونوں نمبر مختلف ہیں — Q9015 کو رسالہ 9015 نہ سمجھیں۔

مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)

وبهذا الإسناد قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : لا يزالون يسألون حتى يقال هذا الله خلقنا فمن خلق الله عز وجل قال فقال أبو هريرة فوالله اني لجالس يوما إذ قال لي رجل من أهل العراق هذا الله خلقنا فمن خلق الله عز وجل قال أبو هريرة فجعلت أصبعي في أذني ثم صحت فقلت صدق الله ورسوله الله الواحد الصمد لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا أحد

اردو ترجمہ

صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ

اور یہ کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا لوگ سوالات کرتے کرتے یہاں تک جا پہنچیں گے کہ ہمیں تو اللہ نے پیدا کیا لیکن اللہ کو کس نے پیدا کیا ہے ؟ حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ واللہ میں ایک دن بیٹھا ہوا تھا کہ ایک عراقی آدمی آیا اور کہنے لگا کہ ہمیں تو اللہ نے پیدا کیا ہے لیکن اللہ کو کس نے پیدا کیا ہے ؟ اس کا سوال سن کر میں نے اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیں اور زور سے چیخا کہ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بالکل سچ فرمایا تھا اللہ یکتا اور بےنیاز ہے اس نے کسی کو جنم دیا اور نہ کسی نے اسے جنم دیا اور کوئی بھی اس کا ہم سر نہیں۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

صحيح وهذا إسناد حسن

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔