- رسالہ نمبر (معیاری)
- متعین نہیں
- قرطبہ نمبر
- 8166
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 315
اس حدیث کا رسالہ نمبر متعین نہیں، اس لیے اسے قرطبہ نمبر سے Q8166 لکھا گیا ہے۔ دونوں نمبر مختلف ہیں — Q8166 کو رسالہ 8166 نہ سمجھیں۔
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : إياكم والوصال إياكم والوصال قالوا انك تواصل يا رسول الله قال انى لست في ذاكم مثلكم انى أبيت يطعمني ربي ويسقيني فاكلفوا من العمل ما لكم به طاقة
اردو ترجمہ
صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایک ہی سحری سے مسلسل کئی روزے رکھنے سے اپنے آپ کو بچاؤ یہ بات نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو مرتبہ فرمائی صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ تو اس طرح تسلسل کے ساتھ روزے رکھتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس معاملے میں تم میری طرح نہیں ہو میں تو اس حال میں رات گذارتا ہوں کہ میرا رب خود ہی مجھے کھلا پلا دیتا ہے۔ اس لیے تم اپنے اوپر عمل کا اتنا بوجھ ڈالو جسے برداشت کرنے کی تم میں طاقت موجود ہو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔