- رسالہ نمبر (معیاری)
- متعین نہیں
- قرطبہ نمبر
- 26834
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 6، صفحہ 328
اس حدیث کا رسالہ نمبر متعین نہیں، اس لیے اسے قرطبہ نمبر سے Q26834 لکھا گیا ہے۔ دونوں نمبر مختلف ہیں — Q26834 کو رسالہ 26834 نہ سمجھیں۔
مسند (صحابی کا باب): حديث خنساء بنت خذام عن النبي صلى الله عليه وسلم(باقي مسند الأنصار)
حدثنا عبد الله حدثني أبى قال قرأت على أبى يزيد بن هارون قال ثنا محمد يعنى بن إسحاق عن الحجاج بن السائب بن أبى لبابة قال : كانت خناس بنت خذام عند رجل تأيمت منه فزوجها أبوها رجلا من بني عوف وحطت هي إلى أبى لبابة فأبى أبوها الا ان يلزمها العوفي وأبت هي حتى ارتفع شأنهما إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال هي أولى بأمرها فألحقها بهواها فتزوجت أبا لبابة فولدت له أبا السائب
اردو ترجمہ
حضرت خنساء بنت خذام کی حدیثیں
حجاج بن سائب کہتے ہیں کہ ان کی دادی ام سائب خناس بنت خذام حضرت ابولبابہ سے پہلے ایک اور آدمی کے نکاح میں تھیں، وہ اس سے بیوہ ہوگئیں تو ان کے والد خذام بن خالد نے ان کا نکاح بنو عمروبن عوف کے ایک آدمی سے کردیا، لیکن انھوں نے ابولبابہ کے علاوہ کسی اور کے پاس جانے سے انکار کردیا، ان کے والد بنوعمروبن عوف کے اس آدمی سے ہی ان کا نکاح کرنے پر مصر تھے، حتی کہ یہ معاملہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بارگاہ میں پیش ہوا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ فیصلہ فرمایا کہ خنساء کو اپنے معاملے کا زیادہ اختیار ہے لہٰذا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی خواہش کے مطابق بنو عمروبن عوف کے اس آدمی کے نکاح سے نکال کر حضرت ابولبابہ سے ان کا نکاح کردیا اور ان کے یہاں سائب بن ابولبابہ پیدا ہوئے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔