مسند احمد Q10028

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
متعین نہیں
قرطبہ نمبر
10028
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 2، صفحہ 467

اس حدیث کا رسالہ نمبر متعین نہیں، اس لیے اسے قرطبہ نمبر سے Q10028 لکھا گیا ہے۔ دونوں نمبر مختلف ہیں — Q10028 کو رسالہ 10028 نہ سمجھیں۔

مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)

وبإسناده هذا : أتى رسول الله صلى الله عليه وسلم بتمر من تمر الصدقة فأمر فيه بأمر ثم حمل الحسن أو الحسين على عاتقه وإذا لعابه يسيل فنظر إليه فإذا هو يلوك تمرة من تمر الصدقة قال فقال ألقها أما شعرت أن آل محمد صلى الله عليه وسلم لا يأكلون الصدقة

اردو ترجمہ

صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ

حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس صدقہ کی کھجوریں لائی گئیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے متعلق ایک حکم دے دیا اور حضرت حسن (رض) یا حسین (رض) کو اپنے کندھے پر بٹھا لیا ان کا لعاب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر بہنے لگا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سر اٹھا کر دیکھا تو ان کے منہ میں ایک کھجور نظر آئی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا ہاتھ ڈال کر منہ میں سے وہ کھجور نکالی اور فرمایا کیا تمہیں پتہ نہیں ہے کہ آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صدقہ نہیں کھاتی۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح على شرط مسلم

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

0 ہم الفاظ · 1 جزوی

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔