- رسالہ نمبر (معیاری)
- 9834
- قرطبہ نمبر
- 9833
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 452
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا حجاج ثنا ليث قال حدثني عقيل عن بن شهاب : أنه سئل عن الرجل يجمع بين المرأة وبين خالة أبيها والمرأة وخالة أمها أو بين المرأة وعمة أبيها أو المرأة وعمة أمها فقال قال قبيصة بن ذؤيب سمعت أبا هريرة يقول نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يجمع بين المرأة وخالتها وبين المرأة وعمتها فنرى خالة أمها وعمة أمها بتلك المنزلة وان كان من الرضاع يكون من ذلك بتلك المنزلة
اردو ترجمہ
صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
امام زہری (رح) سے کسی شخص نے پوچھا کہ کیا کوئی آدمی اپنے نکاح میں ایک عورت اور اس کے باپ کی خالہ کو یا اس کی ماں کی خالہ کو یا اس کے باپ کی پھوپھی کو یا اس کی پھوپھی کو جمع کرسکتا ہے ؟ انھوں نے قبیصہ بن ذؤیب کے حوالے سے حضرت ابوہریرہ (رض) کی یہ حدیث سنائی کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک عورت اور اس کی خالہ یا پھوپھی کو نکاح میں جمع کرنے کی ممانعت فرمائی ہے اور ہماری رائے یہ ہے کہ اس کی ماں کی خالہ اور پھوپھی بھی اسی زمرے میں آتی ہے اور رضاعت کا رشتہ ہو تو وہ بھی اسی زمرے میں آتا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔