- رسالہ نمبر (معیاری)
- 9677
- قرطبہ نمبر
- 9675
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 440
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أسباط قال ثنا مطرف عن أبي الجهم عن أبي زيد عن أبي هريرة قال : كنت قاعدا عند النبي صلى الله عليه وسلم فجاءته امرأة فقالت يا رسول الله طوق من ذهب قال طوق من نار قالت يا رسول الله سواران من ذهب قال سواران من نار قالت قرطان من ذهب قال قرطان من نار قال وكان عليها سوار من ذهب فرمت به ثم قالت يا رسول الله ان إحدانا إذا لم تزين لزوجها صلفت عنده قال فقال ما يمنع إحداكن تصنع قرطين من فضة ثم تصفرهما بالزعفران
اردو ترجمہ
صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ایک عورت آئی اور کہنے لگی یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ سونے کا ہار ہے فرمایا یہ جہنم کی آگ کا طوق ہے اس نے کہا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ سونے کے دو کنگن ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ آگ کے کنگن ہیں اس نے کہا یہ سونے کی دو بالیاں ہیں فرمایا آگ کی بالیاں ہیں اس خاتون نے سونے کے کنگن پہن رکھے تھے اس نے وہ اتار کر پھینک دئیے اور کہنے لگی یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم میں سے جو عورت اپنے شوہر کے سامنے زیب وزینت اختیار نہ کرے وہ اس کی نگاہوں میں بےوقعت ہوجاتی ہے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تمہیں اس بات سے کس نے روکا ہے کہ چاندی کی بالیاں بنا کر ان پر زعفران کا رنگ پھیر دو ۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف لجهالة أبي زيد صاحب أبي هريرة
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔