مسند احمد 9423

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
9423
قرطبہ نمبر
9413
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 2، صفحہ 418

مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا قتيبة ثنا بكر بن مضر عن بن عجلان أن سعيد بن يسار أبا الحباب أخبره عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : ما من عبد مؤمن تصدق بصدقة من طيب ولا يقبل الله إلا طيبا ولا يصعد السماء إلا طيب إلا وهو يضعها في يد الرحمن أو في كف الرحمن فيربيها له كما يربي أحدكم فلوه أو فصيله حتى ان التمرة لتكون مثل الجبل العظيم محمد بن عجلان

اردو ترجمہ

صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ

حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بندہ جب حلال مال میں سے کوئی چیز صدقہ کرتا ہے تو اللہ " جو حلال قبول کرتا ہے " اسے قبول فرما لیتا ہے اور اسے اپنے دائیں ہاتھ سے پکڑ لیتا ہے اور جس طرح تم میں سے کوئی شخص اپنی بکری کے بچے کی پرورش اور نشو و نما کرتا ہے، اسی طرح اللہ اس کی نشو و نما کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ ایک کھجور ایک بڑے پہاڑ کی طرح ہوجاتی ہے۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (98٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔

وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ يَسَارٍ أَبَا الْحُبَابِ أخْبَرَهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا مِنْ عَبْدٍ مُؤْمِنٍ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ مِنْ طَيِّبٍ وَلَا يَقْبَلُ اللَّهُ إِلَّا طَيِّبًا وَلَا يَصْعَدُ السَّمَاءَ إِلَّا طَيِّبٌ إِلَّا وَهُوَ يَضَعُهَا فِي يَدِ الرَّحْمَنِ أَوْ فِي كَفِّ الرَّحْمَنِ فَيُرَبِّيهَا لَهُ كَمَا يُرَبِّي أَحَدُكُمْ فَلُوَّهُ أَوْ فَصِيلَهُ حَتَّى إِنَّ التَّمْرَةَ لَتَكُونُ مِثْلَ الْجَبَلِ الْعَظِيمِ

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

صحيح وهذا إسناد قوي رجاله ثقات رجال الشيخين غير

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

7 راوی · 1 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. عن
  7. أن
  8. عن
  9. نبی کریم ﷺ

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔