- رسالہ نمبر (معیاری)
- 9091
- قرطبہ نمبر
- 9080
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 392
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا حسين بن محمد في تفسير شيبان عن قتادة قال حدث الحسن عن أبي هريرة ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : ان بني إسرائيل كانوا يغتسلون عراة وكان نبي الله موسى عليه السلام منه الحياء والستر وكان يستتر إذا اغتسل فطعنوا فيه بعورة قال فبينما نبي الله موسى عليه السلام يغتسل يوما وضع ثيابه على صخرة فانطلقت الصخرة بثيابه فاتبعها نبي الله ضربا بعصاه وهو يقول ثوبي يا حجر ثوبي يا حجر حتى انتهى به إلى ملأ من بني إسرائيل وتوسطهم فقامت وأخذ نبي الله ثيابه فنظروا فإذا أحسن الناس خلقا وأعدلهم صورة فقالت بنو إسرائيل قاتل الله أفاكي بني إسرائيل فكانت براءته التي برأه الله عز وجل بها
اردو ترجمہ
صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بنی اسرائیل کے لوگ برہنہ ہو کر غسل کیا کرتے تھے جبکہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) شرم حیاء کی وجہ سے تنہا غسل فرمایا کرتے تھے بنی اسرائیل کے لوگ ان کی شرم گاہ میں عیب لگانے لگے ایک مرتبہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) غسل کرنے کے لیے گئے تو اپنے کپڑے حسب معمول اتار کر پتھر پر رکھ دئیے وہ پتھر ان کے کپڑے لے کر بھاگ گیا حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اس کے پیچھے پیچھے اے پتھر میرے کپڑے اے پتھر میرے کپڑے کہتے ہوئے دوڑے یہاں تک کہ بنی اسرائیل کی ایک جماعت کے قریب پہنچ کر وہ پتھر رک گیا ان کی نظر حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی شرمگاہ پر پڑگئی تو انھوں نے دیکھا کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) جسمانی اعتبار سے اور صورت کے اعتبار سے انتہائی حسین اور معتدل ہیں اور وہ کہنے لگے کہ بنی اسرائیل کے تہمت لگانے والے افراد پر اللہ کی مار ہو اس طرح اللہ نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو بری کردیا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح وهذا سند رجاله ثقات رجال الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔