- رسالہ نمبر (معیاری)
- 9037
- قرطبہ نمبر
- 9025
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 388
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي حدثنا عفان حدثنا حماد بن زيد ثنا ثابت عن أبي رافع عن أبي هريرة ان إنسانا كان يقم المسجد أسود مات أو ماتت ففقدها النبي صلى الله عليه وسلم فقال : ما فعل الإنسان الذي كان يقم المسجد قال فقيل له مات قال فهلا آذنتموني به فقالوا انه كان ليلا قال فدلوني على قبرها قال فأتى القبر فصلى عليها قال ثابت عند ذاك أو في حديث آخر ان هذه القبور مملوءة ظلمة على أهلها وان الله عز وجل ينورها بصلاتي عليهم
اردو ترجمہ
صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ
حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے ایک سیاہ فام عورت یا مرد مسجد نبوی کی خدمت کرتا تھا (مسجد میں جھاڑو دے کر صفائی ستھرائی کا خیال رکھتا تھا) ایک دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وہ نظر نہ آیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام (رض) سے اس کے متعلق پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ وہ تو فوت ہوگیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم نے مجھے کیوں نہیں بتایا ؟ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا کہ وہ رات کا وقت تھا (اس لیے آپ کو زحمت دینا مناسب نہ سمجھا) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مجھے اس کی قبر بتاؤ صحابہ کرام (رض) نے بتادی چنانچہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی قبر پر جا کر اس کے لیے دعاء مغفرت کی۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔