- رسالہ نمبر (معیاری)
- 883
- قرطبہ نمبر
- 883
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 111
مسند (صحابی کا باب): مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أسود بن عامر ثنا شريك عن الأعمش عن المنهال عن عباد بن عبد الله الأسدي عن على رضي الله عنه قال : لما نزلت هذه الآية { وأنذر عشيرتك الأقربين } قال جمع النبي صلى الله عليه وسلم من أهل بيته فاجتمع ثلاثون فأكلوا وشربوا قال فقال لهم من يضمن عني ديني ومواعيدي ويكون معي في الجنة ويكون خليفتي في أهلي فقال رجل لم يسمه شريك يا رسول الله أنت كنت بحرا من يقوم بهذا قال ثم قال الآخر قال فعرض ذلك على أهل بيته فقال علي رضي الله عنه انا
اردو ترجمہ
حضرت علی (رض) کی مرویات
حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ جب آیت ذیل کا نزول ہوا۔ وانذرعشیرتک الاقربین۔ تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے خاندان والوں کو جمع کیا، تیس آدمی اکٹھے ہوئے اور سب نے کھایاپیا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا میرے قرضوں اور وعدوں کی تکمیل کی ضمانت کون دیتا ہے کہ وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا اور میرے اہل خانہ میں میرا نائب ہوگا ؟ کسی شخص نے بعد میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ تو سمندر تھے، آپ کی جگہ کون کھڑا ہوسکتا تھا، بہرحال ! نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوسرے سے بھی یہی کہا، بالآخر اپنے اہل بیت کے سامنے یہ دعوت پیش کی، تو حضرت علی (رض) نے عرض کیا یا رسول اللہ ! یہ کام میں کروں گا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده ضعيف
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔