مسند احمد 8380

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
8380
قرطبہ نمبر
8362
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 2، صفحہ 331

مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا أبو النضر ثنا ورقاء عن عبيد الله بن أبي يزيد عن نافع بن جبير بن مطعم عن أبي هريرة قال : كنت مع النبي صلى الله عليه وسلم في سوق من أسواق المدينة فانصرف وانصرفت معه فجاء إلى فناء فاطمة فنادى الحسن فقال أي لكع أي لكع أي لكع قاله ثلاث مرات فلم يجبه أحد قال فانصرف وانصرفت معه قال فجاء إلى فناء عائشة فقعد قال فجاء الحسن بن على قال أبو هريرة ظننت ان أمه حبسته لتجعل في عنقه السخاب فلما جاء التزمه رسول الله صلى الله عليه وسلم والتزم هو رسول الله صلى الله عليه وسلم قال اللهم انى أحبه فأحبه وأحب من يحبه ثلاث مرات

اردو ترجمہ

صحیفہ ہمام بن منبہ رحمتہ اللہ علیہ

حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ کہ ایک مرتبہ میں مدینہ منورہ کے کسی بازار میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب واپس آئے تو میں بھی ان کے ساتھ آگیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت فاطمہ (رض) کے گھر کے صحن میں پہنچ کر حضرت حسن (رض) کو آوازیں دینے لگے او بچے او بچے لیکن کسی نے کوئی جواب نہ دیا اس پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہاں سے واپس آگئے اور میں بھی لوٹ آیا۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہاں سے آکر حضرت عائشہ (رض) کے صحن میں بیٹھ گئے اتنی دیر میں حضرت حسن (رض) بھی آگئے حضرت ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں میرا خیال ہے کہ ان کی والدہ نے انھیں گلے میں لونگ وغیرہ کا ہار پہنانے کے لیے روک رکھا تھا وہ وہ آتے ہی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ چمٹ گئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی انھیں اپنے ساتھ چمٹا لیا اور تین مرتبہ فرمایا اے اللہ میں اس سے محبت کرتا ہوں تو بھی اس سے محبت فرما اور اس سے محبت کرنے والوں سے محبت فرما۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح على شرط الشيخين

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

7 راوی · 1 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. عن
  7. عن
  8. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔