- رسالہ نمبر (معیاری)
- 7963
- قرطبہ نمبر
- 7950
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 298
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن جعفر ثنا شعبة عن داود بن فراهيج قال سمعت أبا هريرة قال : هجر النبي صلى الله عليه وسلم نساءه قال شعبة وأحسبه قال شهرا فاتاه عمر بن الخطاب رضي الله عنه وهو في غرفة على حصير قد أثر الحصير بظهره فقال يا رسول الله كسرى يشربون في الذهب والفضة وأنت هكذا فقال النبي صلى الله عليه وسلم انهم عجلت لهم طيباتهم في حياتهم الدنيا ثم قال النبي صلى الله عليه وسلم الشهر تسعة وعشرون هكذا وهكذا وكسر في الثالثة الإبهام
اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ (رض) کی مرویات
حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ازواج مطہرات کو (ایک مہینہ) کے لیے چھوڑ دیا حضرت عمر (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اس وقت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک کمرے میں چٹائی پر تشریف فرما تھے جس کے نشانات نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کمر مبارک پر پڑگئے تھے یہ دیکھ کر انھوں نے عرض کیا یا رسول اللہ (قیصر و) کسریٰ تو سونے چاندی کے برتنوں میں پانی پئیں اور آپ اس حال میں رہیں ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ان لوگوں کو عمدہ چیزیں فوری طور پر اسی دنیا کی زندگی میں دے دی گئی ہیں پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بعض اوقات مہینہ ٢٩ کا بھی ہوتا ہے اتنا اتنا اور تیسری مرتبہ میں انگوٹھا بند کرلیا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح لغيره وهذا إسناد حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔