- رسالہ نمبر (معیاری)
- 7914
- قرطبہ نمبر
- 7901
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 291
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يزيد أنا بن أبي ذئب عن المقبري عن عبد الرحمن بن مهران : ان أبا هريرة قال حين حضره الموت لا تضربوا على فسطاطا ولا تتبعونى بمجمر وأسرعوا بي فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول إذا وضع الرجل الصالح على سريره قال قدموني قدموني وإذا وضع الرجل السوء على سريره قال يا ويله أين تذهبون بي
اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ (رض) کی مرویات
عبد الرحمن بن مہران رحمتہ اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ (رض) کی وفات کا وقت قریب آیا تو فرمانے لگے مجھ پر کوئی خیمہ نہ لگانا میرے ساتھ آگ نہ لے کر جانا اور مجھے جلدی لے جانا کیونکہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے جب کسی نیک آدمی کو چارپائی پر رکھا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے مجھے جلدی آگے بھیجو مجھے جلدی آگے بھیجو اور اگر کسی گناہ گار آدمی کو چارپائی پر رکھاجائے تو وہ کہتا ہے ہائے افسوس مجھے کہاں لیے جاتے ہو ؟
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح لغيره وهذا إسناد حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — ہدایہ24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔