- رسالہ نمبر (معیاری)
- 7892
- قرطبہ نمبر
- 7879
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 289
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا إبراهيم بن خالد أخبرني عبد الرحمن بن بوذويه أخبرني من سمع وهبا يقول أخبرني يعنى هماما كذا قال أبي قال أبو هريرة قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : لا يزال أحدكم في صلاة ما دام ينتظر التي بعدها ولا تزال الملائكة تصلى على أحدكم ما دام في مسجده تقول اللهم اغفر له اللهم ارحمه ما لم يحدث قال فقال رجل من أهل حضرموت وما ذلك الحدث يا أبا هريرة قال ان الله لا يستحيي من الحق ان فسا أو ضرط
اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ (رض) کی مرویات
حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم میں سے جو شخص جب تک نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے اسے نماز ہی میں شمار کیا جاتا ہے اور فرشتے اس کے لیے اس وقت تک دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اپنی جائے نماز پر بیٹھا رہتا ہے اور کہتے رہتے ہیں کہ اے اللہ اس کی بخشش فرما اے اللہ اس پر رحم فرما جب تک وہ بےوضو نہ ہوجائے اس پر حضرموت کے ایک آدمی نے پوچھا اے ابوہریرہ بےوضو ہونے سے کیا مراد ہے ؟ انھوں نے فرمایا اللہ تعالیٰ حق سے نہیں شرماتا اس کی ہوا خارج ہوجائے یا زور سے آواز نکلے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔