- رسالہ نمبر (معیاری)
- 740
- قرطبہ نمبر
- 740
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 95
مسند (صحابی کا باب): مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا وكيع ثنا شعبة عن الحكم عن عبد الرحمن بن أبي ليلى ثنا علي : ان فاطمة شكت إلى النبي صلى الله عليه وسلم أثر العجين في يديها فأتى النبي صلى الله عليه وسلم سبى فأتته تسأله خادما فلم تجده فرجعت قال فأتانا وقد أخذنا مضاجعنا قال فذهبت لأقوم فقال مكانكما فجاء حتى جلس حتى وجدت برد قدميه فقال ألا أدلكما على ما هو خير لكما من خادم إذا أخذتما مضجعكما سبحتما الله ثلاثا وثلاثين وحمدتماه ثلاثا وثلاثين وكبرتماه أربعا وثلاثين
اردو ترجمہ
حضرت علی (رض) کی مرویات
حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت فاطمہ (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے شکایت کی کہ آٹا پیس پیس کر ہاتھوں میں نشان پڑگئے ہیں، اس دوران نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کہیں سے کچھ قیدی آئے، حضرت فاطمہ (رض) کو پتہ چلا تو وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ایک خادم کی درخواست لے کر حاضر ہوئیں لیکن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہ ملے، چنانچہ وہ واپس آگئیں۔ رات کو جب ہم اپنے بستروں پر لیٹ چکے تھے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے، میں نے کھڑا ہونا چاہا لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اپنی جگہ رہو، یہ کہہ کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس بیٹھ گئے، حتی کہ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قدموں کی ٹھنڈک محسوس کی اور فرمایا کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جو تمہارے لیے خادم سے بہتر ہو ؟ جب تم اپنے بستر پر لیٹا کرو تو ٣٣ مرتبہ سبحان اللہ، ٣٣ مرتبہ الحمدللہ اور ٣٤ مرتبہ اللہ اکبر کہہ لیا کرو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔