- رسالہ نمبر (معیاری)
- 7201
- قرطبہ نمبر
- 7200
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 234
مسند (صحابی کا باب): مسند أبي هريرة رضي الله عنه(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن أبي عدى عن بن عون عن محمد عن أبي هريرة قال : صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم إحدى صلاتي العشي قال ذكرها أبو هريرة ونسيها محمد فصلى ركعتين ثم سلم وأتى خشبة معروضة في المسجد فقال بيده عليها كأنه غضبان وخرجت السرعان من أبواب المسجد قالوا قصرت الصلاة قال وفي القوم أبو بكر وعمر فهاباه أن يكلماه وفي القوم رجل في يديه طول يسمي ذا اليدين فقال يا رسول الله أنسيت أم قصرت الصلاة فقال لم أنس ولم تقصر الصلاة قال كما يقول ذو اليدين قالوا نعم فجاء فصلى الذي ترك ثم سلم ثم كبر فسجد مثل سجوده أو أطول ثم رفع رأسه وكبر قال فكان محمد يسأل ثم سلم فيقول نبئت ان عمران بن حصين قال ثم سلم * آخر الحديث صوابه - كما في طبعة الأرناؤوط - كما يلي : " ... . الذي ( كان ) ترك ثم سلم ثم كبر فسجد مثل سجوده أو أطول ثم رفع رأسه وكبر ( ثم كبر فسجد مثل سجوده أو أطول ثم رفع رأسه وكبر ) قال فكان محمد يسأل ثم سلم فيقول نبئت ان عمران بن حصين قال ثم ( سلم ) . " ( ما بين الأقواس ساقط هنا ) قال الأرناؤوط : إسناده صحيح على شرط الشيخين
اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ (رض) کی مرویات
حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رات کی دو میں سے کوئی ایک نماز (جس کا نام حضرت ابوہریرہ (رض) نے بتایا تھا راوی محمد بھول گئے۔ غالباً مغرب یا عشاء) پڑھائی اور دو رکعتیں پڑھا کر ہی سلام پھیر دیا اور مسجد میں موجود اس تنے کے پاس تشریف لائے جو چوڑائی میں تھا اور اپنے ہاتھ سے ایسا اشارہ کیا گویا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غصے میں ہوں جلد باز قسم کے لوگ مسجد سے نکلنے اور کہنے لگے کہ نماز کی رکعتیں کم ہوگئیں اس وقت لوگوں میں حضرت ابوبکر صدیق (رض) اور حضرت عمر فاروق (رض) بھی تھے لیکن اس معاملے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے گفتگو کرنے میں انھیں ہیبت محسوس ہوئی انہی لوگوں میں ایک اور آدمی بھی تھا جس کے ہاتھ کچھ زیادہ لمبے تھے اور اسی بناء پر اسے ذوالیدین کہا جاتا تھا اس نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا آپ بھول گئے یا نماز کی رکعتیں کم ہوگئی ہیں ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں بھولا ہوں اور نہ ہی نماز کی رکعتیں کم ہوئی ہیں پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ (رض) سے پوچھا کیا ایسا ہی ہے جیسے ذوالیدین کہہ رہے ہیں ؟ صحابہ کرام (رض) نے ان کی تائید کی اس پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس تشریف لائے اور جتنی رکعتیں چھوٹ گئی تھیں انھیں ادا کیا اور سلام پھیر کر اللہ اکبر کہا اور نماز کے سجدہ کی طرح یا اس سے کچھ طویل سجدہ کیا پھر سر اٹھا کر تکبیر کہی (اور بیٹھ گئے پھر دوبارہ تکبیر کہہ کر دوسرا سجدہ کیا جو پہلے کی طرح یا اس سے کچھ طویل تھا پھر سجدہ سے سر اٹھا کر (تکبیر کہی) محمدنامی راوی سے جب پوچھا جاتا تھا کہ کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھر سلام پھیرا ؟ تو وہ کہتے کہ مجھے خبردی گئی ہے کہ حضرت عمران بن حصین (رض) فرماتے ہیں کہ پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (79٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔
وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِحْدَى صَلَاتَيْ الْعَشِيِّ قَالَ ذَكَرَهَا أَبُو هُرَيْرَةَ وَنَسِيَهَا مُحَمَّدٌ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ وَأَتَى خَشَبَةً مَعْرُوضَةً فِي الْمَسْجِدِ فَقَالَ بِيَدِهِ عَلَيْهَا كَأَنَّهُ غَضْبَانُ وَخَرَجَتْ السَّرَعَانُ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ قَالُوا قُصِرَتْ الصَّلَاةُ قَالَ وَفِي الْقَوْمِ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَهَابَاهُ أَنْ يُكَلِّمَاهُ وَفِي الْقَوْمِ رَجُلٌ فِي يَدَيْهِ طُولٌ يُسَمَّى ذَا الْيَدَيْنِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَسِيتَ أَمْ قُصِرَتْ الصَّلَاةُ فَقَالَ لَمْ أَنْسَ وَلَمْ تُقْصَرْ الصَّلَاةُ قَالَ كَمَا يَقُولُ ذُو الْيَدَيْنِ قَالُوا نَعَمْ فَجَاءَ فَصَلَّى الَّذِي تَرَكَ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ كَبَّرَ فَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ وَكَبَّرَ قَالَ فَكَانَ مُحَمَّدٌ يُسْأَلُ ثُمَّ سَلَّمَ فَيَقُولُ نُبِّئْتُ أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ قَالَ ثُمَّ سَلَّمَ
اس حدیث پر الارناؤوط کا کوئی تبصرہ درج نہیں۔