مسند احمد 7079

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
7079
قرطبہ نمبر
7079
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 2، صفحہ 223

مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمرو رضى الله تعالى عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى بن آدم وأبو النضر قالا ثنا زهير عن إبراهيم بن مهاجر عن عبد الله بن باباه عن عبد الله بن عمرو قال : كنت عند رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكرت الأعمال فقال ما من أيام العمل فيهن أفضل من هذه العشر قالوا يا رسول الله ولا الجهاد قال فأكبره قال ولا الجهاد الا أن يخرج رجل بنفسه وماله { في سبيل الله ثم تكون مهجة نفسه فيه

اردو ترجمہ

حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات

حضرت ابن عمرو (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا کہ اعمال کا تذکرہ ہونے لگا جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ان دس ایام کے علاوہ کسی اور دن میں اللہ کو نیک اعمال اتنے زیادہ پسند نہیں جتنے ان ایام میں ہیں کسی نے پوچھا جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں فرمایا ہاں ! جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں سوائے اس شخص کے جو اپنی جان اور مال لے کر نکلا اور واپس نہ آسکا یہاں تک کہ اس کا خون بہادیا گیا (راوی کہتے ہیں کہ " ان ایام " سے مرادعشرہ ذی الحجہ ہے)

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

صحيح لغيره

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

7 راوی · 0 کی شناخت

خودکار شناخت، ابھی کسی عالم نے نظرِ ثانی نہیں کی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. عن
  7. عن
  8. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ راویوں کی شناخت خودکار طور پر، چھپے ہوئے نام کو راویوں کی فہرست سے ملا کر کی گئی ہے؛ ابھی کسی عالم نے اس پر نظرِ ثانی نہیں کی۔ جس نام کی شناخت نہیں ہوئی، اُس پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجے راویوں کی فہرست کے ہیں؛ کتبِ رجال کے اپنے الفاظ کے لیے نام کھولیں۔ راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔

ملتے جلتے الفاظ — دوسری کتب میں

1 ہم الفاظ · 0 جزوی · 2 متون کا گروہ

یہ فہرست خودکار ہے: عربی متن (سند نہیں) کے الفاظ کا موازنہ کر کے بنی ہے۔ یہ علمی تخریج نہیں — حوالہ دینے سے پہلے اصل دیکھ لیں۔ درجات ہر کتاب کے اپنے ہیں۔

وہی روایت (الفاظ ملتے ہیں)