- رسالہ نمبر (معیاری)
- 6843
- قرطبہ نمبر
- 6843
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 195
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمرو رضى الله تعالى عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن جعفر ثنا شعبة عن عمرو بن دينار عن أبي العباس يحدث عن عبد الله بن عمرو قال قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم : اقرأ القرآن في شهر فقلت اني أطيق أكثر من ذلك فلم أزل أطلب إليه حتى قال اقرأ القرآن في خمسة أيام وصم ثلاثة أيام من الشهر قلت اني أطيق أكثر من ذلك قال فصم أحب الصوم إلى الله عز وجل صوم داود عليه السلام كان يصوم يوما ويفطر يوما
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حضرت ابن عمرو (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے ارشاد فرمایا مہینے میں ایک قرآن پڑھا کرو میں نے عرض کیا کہ مجھ میں اس سے زیادہ طاقت ہے میں مسلسل درخواست کرتا رہاحتٰی کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پانچ دن میں ایک قرآن پڑھا کرو اور مہینے میں تین روزے رکھا کرو میں نے عرض کیا کہ مجھ میں اس سے زیادہ طاقت ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پھر اس طریقے سے روزہ رکھو جو اللہ کو سب سے زیادہ محبوب ہے اور حضرت داؤد (علیہ السلام) کا طریقہ ہے کہ وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن ناغہ کرتے تھے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔