- رسالہ نمبر (معیاری)
- 6806
- قرطبہ نمبر
- 6806
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 192
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمرو رضى الله تعالى عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى بن سعيد عن إسماعيل قال أخبرني عامر قال : جاء رجل إلى عبد الله بن عمرو وعنده القوم فتخطى إليه فمنعوه فقال دعوه فأتى حتى جلس عنده فقال أخبرني بشيء حفظته من رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده والمهاجر من هجر ما نهى الله عنه
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
عامر کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن عمرو (رض) کے پاس آیا ان کے پاس کچھ لوگ پہلے سے بیٹھے ہوئے تھے وہ ان کی گردنیں پھلانگنے لگا لوگوں نے روکا تو حضرت ابن عمرو (رض) نے فرمایا اسے چھوڑ دو وہ آ کر ان کے پاس بیٹھ گیا اور کہنے لگا کہ مجھے کوئی ایسی حدیث سنائیے جو آپ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے محفوظ کی ہو ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں اور مہاجر وہ ہے جو اللہ کی منع کی ہوئی چیزوں کو ترک کردے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔