- رسالہ نمبر (معیاری)
- 6764
- قرطبہ نمبر
- 6764
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 188
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمرو رضى الله تعالى عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن جعفر ثنا شعبة عن حصين عن مجاهد عن عبد الله بن عمرو انه تزوج امرأة من قريش فكان لا يأتيها كان يشغله الصوم والصلاة فذكر ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم فقال : صم من كل شهر ثلاثة أيام قال اني أطيق أكثر من ذلك فما زال به حتى قال له صم يوما وأفطر يوما وقال له اقرأ القرآن في كل شهر قال اني أطيق أكثر من ذلك قال اقرأه في كل خمس عشرة قال اني أطيق أكثر من ذلك قال اقرأه في كل سبع حتى قال اقرأ في كل ثلاث وقال النبي صلى الله عليه وسلم ان لكل عمل شرة ولكل شرة فترة فمن كانت شرته إلى سنتي فقد أفلح ومن كانت فترته إلى غير ذلك فقد هلك
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حضرت ابن عمرو (رض) فرماتے ہیں کہ انھوں نے قریش کی ایک خاتون سے شادی کرلی لیکن نماز روزے کی طاقت اور شوق کی وجہ سے انھوں نے اس کی طرف کوئی توجہ ہی نہیں کی۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بات معلوم ہوئی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہر مہینے میں تین روزے رکھا کرو میں نے عرض کیا کہ میں اپنے اندر اس سے زیادہ طاقت محسوس کرتا ہوں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے مسلسل کچھ چھوٹ دیتے رہے یہاں تک کہ آخر میں فرمایا پھر ایک دن روزہ رکھ لیا کرو اور ایک دن ناغہ کرلیا کرو اور فرمایا مہینے میں ایک قرآن پڑھا کرو انھوں نے عرض کیا میں اس سے زیادہ طاقت رکھتا ہوں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پندرہ دن پھر میرے کہنے پر سات حتٰی کہ تین دن کا فرما دیا پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہر عمل میں ایک تیزی ہوتی ہے اور ہر تیزی کا ایک انقطاع ہوتا ہے یا سنت کی طرف یا بدعت کی طرف جس کا انقطاع سنت کی طرف ہو تو وہ ہدایت پا جاتا ہے اور جس کا انقطاع کسی اور چیز کی طرف ہو تو وہ ہلاک ہوجاتا ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔