- رسالہ نمبر (معیاری)
- 6701
- قرطبہ نمبر
- 6701
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 181
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمرو رضى الله تعالى عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا محمد بن جعفر ثنا سعيد عن يوسف عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : يحضر الجمعة ثلاثة رجل حضرها بدعاء وصلاة فذلك رجل دعا ربه ان شاء أعطاه وان شاء منعه ورجل حضرها بسكوت وإنصات فذلك هو حقها ورجل يحضرها يلغو فذلك حظه منها
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حضرت ابن عمرو (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جمعہ میں تین قسم کے لوگ آتے ہیں ایک آدمی تو وہ ہے جو نماز اور دعاء میں شریک ہوتا ہے اس آدمی نے اپنے رب کو پکار لیا اب اس کی مرضی ہے کہ وہ اسے عطاء کرے یا نہ کرے، دوسرا آدمی وہ ہے جو خاموشی کے ساتھ آکر اس میں شریک ہوجائے یہی اس کا حق ہے اور تیسرا آدمی وہ ہے جو بیکار کاموں میں لگا رہتا ہے یہ اس کا حصہ ہے۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔