- رسالہ نمبر (معیاری)
- 6699
- قرطبہ نمبر
- 6699
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 181
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمرو رضى الله تعالى عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يزيد انا محمد بن راشد عن سليمان بن موسى عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده : ان النبي صلى الله عليه وسلم قضى أيما مستلحق استلحق بعد أبيه الذي يدعي له ادعاه ورثته قضى ان كان من حرة تزوجها أو من أمة يملكها فقد لحق بما استلحقه وان كان من حرة أو أمة عاهر بها لم يلحق بما استلحقه وان كان أبوه الذي يدعي له هو ادعاه وهو بن زنية لأهل أمه من كانوا حرة أو أمة
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حضرت ابن عمرو (رض) سے مروی ہے کہ جو بچہ اپنے باپ کے مرنے کے بعد اس کے نسب میں شامل کیا جائے جس کا دعویٰ مرحوم کے ورثاء نے کیا ہو اس کے متعلق نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ فیصلہ فرمایا کہ اگر وہ آزاد عورت سے ہو جس سے مرنے والے نے نکاح کیا ہو۔ یا اس کی مملوکہ باندی سے ہو تو اس کا نسب مرنے والے سے ثابت ہوجائے گا اور اگر وہ کسی آزاد عورت یا باندی سے گناہ کا نتیجہ ہے تو اس کا نسب مرنے والے سے ثابت نہ ہوگا اگرچہ خود اس کا باپ ہی اس کا دعویٰ کرے وہ زنا کی پیداوار اور اپنی ماں کا بیٹا ہے اور اس کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے خواہ وہ کوئی بھی لوگ ہوں آزاد ہوں یا غلام۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔