- رسالہ نمبر (معیاری)
- 6678
- قرطبہ نمبر
- 6678
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 179
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمرو رضى الله تعالى عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يحيى ثنا عبيد الله بن الأخنس حدثني عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال أتى أعرابي رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال : ان أبي يريد ان يجتاح مالي قال أنت ومالك لوالدك ان أطيب ما أكلتم من كسبكم وان أموال أولادكم من كسبكم فكلوه هنيئا
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حضرت ابن عمرو (رض) سے مروی ہے کہ ایک دیہاتی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا کہ میرا باپ میرے مال پر قبضہ کرنا چاہتا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے سب سے پاکیزہ چیز جو تم کھاتے ہو وہ تمہاری کمائی کا کھانا ہے اور تمہاری اولاد کا مال تمہاری کمائی ہے لہٰذا اسے خوب رغبت کے ساتھ کھاؤ۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
صحيح لغيره وهذا إسناد حسن
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔