مسند احمد 6152

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
6152
قرطبہ نمبر
6152
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 2، صفحہ 131

مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا يزيد بن هارون أنا عبد الملك عن مسلم بن يناق قال : كنت مع عبد الله بن عمر في مجلس بني عبد الله بمكة فمر علينا فتى مسبل إزاره فقال هلم يا فتى فأتاه فقال من أنت قال أنا أحد بني بكر بن سعد قال أتحب أن ينظر الله إليك يوم القيامة قال نعم قال فارفع إزارك إذا فإني سمعت أبا القاسم صلى الله عليه وسلم يقول بأذني هاتين وأهوى بأصبعيه إلى أذنيه يقول من جر إزاره لا يريد به الا الخيلاء لم ينظر الله إليه يوم القيامة

اردو ترجمہ

حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات

مسلم بن یناق (رح) کہتے ہیں کہ میں بنو عبداللہ کی مجلس میں حضرت ابن عمر (رض) کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ ایک قریشی نوجوان ٹخنوں سے نیچے شلوار لٹکائے وہاں سے گذرا حضرت ابن عمر (رض) نے اسے بلایا اور پوچھا تم کس خاندان سے تعلق رکھتے ہو ؟ اس نے کہا بنو بکر سے فرمایا کیا تم یہ چاہتے ہو کہ اللہ قیامت کے دن تم پر نظر رحم فرمائیں ؟ اس نے کہا جی ہاں فرمایا اپنی شلوار اونچی کرو میں نے ابوالقاسم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے اپنے ان دو کانوں سے سنا ہے جو شخص صرف تکبر کی وجہ سے اپنی شلوار زمین پر کھینچتا ہے اللہ اس پر قیامت کے دن نظر رحم نہ فرمائے گا۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

إسناده صحيح على شرط مسلم

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

5 راوی · 2 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. أنا
  6. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔