- رسالہ نمبر (معیاری)
- 604
- قرطبہ نمبر
- 604
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 1، صفحہ 80
مسند (صحابی کا باب): مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه(مسند العشرة المبشرين بالجنة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا سفيان عن عبيد الله بن أبي يزيد عن مجاهد عن بن أبي ليلى عن على رضي الله عنه : ان فاطمة أتت النبي صلى الله عليه وسلم تستخدمه فقال ألا أدلك على ما هو خير لك من ذلك تسبحين ثلاثا وثلاثين وتكبرين ثلاثا وثلاثين وتحمدين ثلاثا وثلاثين أحدها أربعا وثلاثين
اردو ترجمہ
حضرت علی (رض) کی مرویات
حضرت علی (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت فاطمہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں خادم کی درخواست لے کر آئیں، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیا تمہیں اس سے بہتر چیز نہ بتاؤں ؟ ٣٣ مرتبہ سبحان اللہ، ٣٣ مرتبہ اللہ اکبر اور ٣٣ مرتبہ الحمدللہ کہہ لیا کرو، ان میں سے کوئی ایک ٣٤ مرتبہ کہہ لیا کرو۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔