- رسالہ نمبر (معیاری)
- 6007
- قرطبہ نمبر
- 6007
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 119
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا هاشم ثنا ليث ثنا نافع عن عبد الله : أن رسول الله صلى الله عليه وسلم اصطنع خاتما من ذهب وكان يجعل فصه في باطن كفه إذا لبسه فصنع الناس ثم أنه جلس على المنبر فنزعه فقال إني كنت ألبس هذا الخاتم وأجعل فصه من داخل فرمى به ثم قال والله لا ألبسه أبدا فنبذ الناس خواتيمهم
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سونے کی انگوٹھی بنوائی اس کا نگینہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہتھیلی کی طرف کرلیتے تھے، لوگوں نے بھی انگوٹھیاں بنوا لیں جس پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بر سر منبر اسے پھینک دیا اور فرمایا میں یہ انگوٹھی پہنتا تھا اور اس کا نگینہ اندر کی طرف کرلیتا تھا واللہ اب میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا چنانچہ لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔