مسند احمد 5713

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
5713
قرطبہ نمبر
5713
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 2، صفحہ 96

مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي حدثنا زكريا بن عدى انا عبيد الله بن عمرو عن عبد الله بن محمد بن عقيل عن بن عمر قال : كساني رسول الله صلى الله عليه وسلم حلة من حلل السيراء اهداها له فيروز فلبست الإزار فأغرقني طولا وعرضا فسحبته ولبست الرداء فتقنعت به فأخذ رسول الله صلى الله عليه وسلم بعاتقي فقال يا عبد الله ارفع الإزار فإن ما مست الأرض من الإزار إلى ما أسفل من الكعبين في النار قال عبد الله بن محمد فلم أر إنسانا قط أشد تشميرا من عبد الله بن عمر

اردو ترجمہ

حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات

حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ان ریشمی جوڑوں میں سے ایک ریشمی جوڑا عنایت فرمایا جو فیروز نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیش کئے تھے، میں نے تہبند باندھا تو صرف اسی نے طول وعرض میں مجھے ڈھانپ لیا میں نے اسے لپیٹا اور اوپر سے چادر اوڑھ لی اور اسے پہن کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری گردن پکڑ کر فرمایا اے عبداللہ ! تہبند اوپر کرو ٹخنوں سے نیچے شلوارکا جو حصہ زمین پر لگے گا وہ جہنم میں ہوگا عبداللہ بن محمد راوی کہتے ہیں کہ اس کے بعد میں نے کسی انسان کو حضرت ابن عمر (رض) سے زیادہ اہتمام کے ساتھ اپنے ٹخنے ننگے رکھنے والا کسی کو نہیں دیکھا۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

صحيح لغيره وهذا إسناد حسن

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

6 راوی · 1 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. حدثنا
  5. انا
  6. عن
  7. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔