- رسالہ نمبر (معیاری)
- 5709
- قرطبہ نمبر
- 5709
- مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
- جلد 2، صفحہ 96
مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)
حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا عبد الصمد بن عبد الوارث ثنا صخر عن نافع : ان بن عمر جمع بنيه حين انتزى أهل المدينة مع بن الزبير وخلعوا يزيد بن معاوية فقال انا قد بايعنا هذا الرجل ببيع الله ورسوله وإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول الغادر ينصب له لواء يوم القيامة فيقال هذه غدرة فلان وان من أعظم الغدر الا ان يكون الإشراك بالله تعالى ان يبايع الرجل رجلا على بيع الله ورسوله ثم ينكث بيعته فلا يخلعن أحد منكم يزيد ولا يسرفن أحد منكم في هذا الأمر فيكون صيلما فيما بيني وبينكم
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات
نافع رحمتہ اللہ کہتے ہیں کہ جب اہل مدینہ حضرت زبیر (رض) کے ساتھ جمع ہوگئے اور انھوں نے یزید بن معاویہ کی بیعت توڑ دی تو حضرت ابن عمر (رض) نے اپنے سارے بیٹوں اور اہل خانہ کو جمع کیا اور فرمایا ! ہم نے اللہ اور اس کے رسول کے نام پر اس شخص کی بیعت کی تھی اور میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ہر دھوکے باز کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا گاڑا جائے گا اور کہا جائے گا کہ یہ فلاں شخص کی دھوکا بازی ہے اور شرک کے بعدسب سے بڑا دھوکا یہ ہے کہ آدمی اللہ اور اس کے رسول کے نام پر کسی کی بیعت کرے اور پھر اسے توڑ دے اس لیے تم میں سے کوئی بھی یزید کی بیعت نہ توڑے اور نہ ہی امیر خلافت میں جھانک کر دیکھے ورنہ میرے اور اس کے درمیان کوئی تعلق نہیں رہے گا۔
عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا — دونوں میں متن ایک ہے۔
شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)
إسناده صحيح على شرط الشيخين
بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔