مسند احمد 5701

مسند امام احمد بن حنبل — عربی متن، شعیب الارناؤوط کے تبصرے اور جہاں دستیاب ہو اردو ترجمے کے ساتھ

رسالہ نمبر (معیاری)
5701
قرطبہ نمبر
5701
مطبوعہ (نسخۂ قرطبہ)
جلد 2، صفحہ 95

مسند (صحابی کا باب): مسند عبد الله بن عمر بن الخطاب رضي الله عنهما(مسند المكثرين من الصحابة)

حدثنا عبد الله حدثني أبي ثنا روح ثنا همام عن عطاء بن السائب عن عبد الله بن عبيد بن عمير عن أبيه قال قلت لابن عمر أراك تزاحم على هذين الركنين قال ان أفعل فقد سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : ان مسحهما يحطان الخطايا قال وسمعته يقول من طاف بهذا البيت أسبوعا يحصيه كتب له بكل خطوة حسنة وكفر عنه سيئة ورفعت له درجة وكان عدل عتق رقبة

اردو ترجمہ

حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی مرویات

عبید بن عمیر (رح) نے ایک مرتبہ حضرت ابن عمر (رض) سے پوچھا کہ میں آپ کو صرف ان دو رکنوں حجر اسود اور رکن یمانی ہی کا استلام کرتے ہوئے دیکھتاہوں اس کی کیا وجہ ہے ؟ حضرت ابن عمر (رض) نے فرمایا اگر میں ایسا کرتا ہوں تو میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ان دونوں کا استلام انسان کے گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔

عربی متن کے ذریعے خودکار طور پر اس حدیث سے ملایا گیا (76٪ الفاظ یکساں)۔ جس نسخے سے ترجمہ کیا گیا اس کے الفاظ میں معمولی فرق ہے — ترجمہ اسی عربی متن کا ہے۔

وہ عربی متن دکھائیں جس کا یہ ترجمہ ہے

حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ أَرَاكَ تُزَاحِمُ عَلَى هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ قَالَ إِنْ أَفْعَلْ فَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ مَسْحَهُمَا يَحُطَّانِ الْخَطَايَا

شعیب الارناؤوط کا تبصرہ (نسخۂ قرطبہ)

حسن

بعینہٖ اُن کے الفاظ۔ یہ اُن کی رائے ہے — رہنما 24 احادیث پر حکم نہیں لگاتا۔

سند — اِس حدیث کو پہنچانے والے

7 راوی · 1 کی شناخت یقینی

مسند کا مطبوعہ متن خود کتاب کی سند سے شروع ہوتا ہے: «حدثنا عبد الله» سے مراد امام احمد کے صاحبزادے عبد اللہ (م ۲۹۰ھ) ہیں جو یہ کتاب اُن سے روایت کرتے ہیں، اور «حدثني أبي» خود امام احمد ہیں؛ اُن کے بعد اصل سند شروع ہوتی ہے۔

  1. امام احمد بن حنبلؒ (م ۲۴۱ھ)(مصنف)
  2. حدثنا
  3. حدثني
  4. ثنا
  5. ثنا
  6. عن
    عطاء بن السائب✓ پروفائل
  7. عن
  8. عن

نام بالکل ویسے ہیں جیسے متن میں۔ شناخت صرف وہاں کی گئی ہے جہاں یقینی ہو؛ باقی ناموں پر کلک کرنے سے ممکنہ راوی تلاش ہوتے ہیں۔ درجات کتبِ رجال کے ہیں — راویوں کا ثقہ ہونا اکیلے حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں (شذوذ و علت بھی دیکھے جاتے ہیں)۔